نواز شریف کو 2013ء کا الیکشن کس نے جتوایا؟ اسد کھرل کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 فروری 2017 12:01

نواز شریف کو 2013ء کا الیکشن کس نے جتوایا؟ اسد کھرل کا انکشاف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اسد کھرل کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو 2013ء کا الیکشن جنرل کیانی نے عالمی طاقتوں کے کہنے پر جتوایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز میں موجود آر او دو گھنٹے کے لیے بیٹھے رہے اورٹی وی چینلز پر بھی دو گھنٹوں کے لیے رزلٹ رُکا رہا جس کی فوٹیجز بھی موجود ہیں۔

  اسد کھرل نے کہا کہ میں یہ بات برملا کہتا ہوں اور اس بات کو ہر جگہ ثابت کرنے کو بھی تیار ہوں۔ اسد کھرل نے بتایا کہ ساڑھے سات بجے خواجہ سعد رفیق نے نواز شریف کو ایک فون کال کی جس میں انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی ہم سے تین گنا ووٹ حاصل کر چکی ہے۔ جس پر نواز شریف نے کہا کہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ اسد کھرل نے مزید کیا بتایا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :