امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں برف کا طوفان ، نیو یارک میں تعلیمی ادارے اور اقوام متحدہ کے دفاتر بند ، پروازیں منسوخ

جمعہ 10 فروری 2017 11:31

امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں برف کا طوفان ، نیو یارک میں تعلیمی ادارے ..
نیو یارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2017ء) امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان کے سبب نیویارک میں شہری زندگی معظل ہو کر رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق اس بار برفباری نے فروری کے مہینے میں ہونے والے برفباری کا کئی برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور گزشتہ تمام رات ہونے والی برفباری سے نیو یارک شہر میں ابتک 14انچ برف پڑ چکی ہے۔ نیویارک کے تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے۔ متعدد پر وازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور اقوام متحدہ کے کئی دفاتر بھی شدید برفانی طوفان کے باعث بند کردیئے گئے ہیں۔ نیو یارک کے میئر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں ۔

متعلقہ عنوان :