سپیرے نے زندہ سانپ کے جسم پر مساج کر کے اس کے پیٹ سے ٹینس بال نکال لی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 9 فروری 2017 23:56

سپیرے نے زندہ سانپ کے جسم پر مساج کر کے اس کے پیٹ سے ٹینس بال نکال لی

ایک  سانپ ، کارپٹ پائیتھون، نے گھر میں پڑی ہوئی ٹینس بال لگل لی ، جس سے اس کی حالت نازک ہوگئی۔ ایک سپیرے نے اس سانپ کے جسم پر 20 منٹ تک مساج کر کے گیند کو باہر نکال لیا۔
ٹاؤنز ویل  کے سپیرے نے ایک فوٹو شیئر کی ہے جس میں  گیند نگلے ہوئے سانپ کا جسم دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس گھر میں یہ سانپ نکلا تھا اس کے مالک  نے سانپ کے غیر معمولی پیٹ کو دیکھا اور سپیرے کو  اطلاع کر دی۔
سپیرے کا کہنا ہے کہ  اس سانپ کے جسم میں   گیند بہت زیادہ اندر تک نہیں گئی تھی، اسی وجہ سے سپیرے نے ہاتھ کے ذریعے مساج کر کے گیند کو باہر نکال لیا۔ اس کے لیے اسے صرف20 منٹ لگے۔