90 فٹ گہری کھائی میں گرنے والے کو ایک خراش تک نہیں آئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 9 فروری 2017 23:54

90 فٹ گہری کھائی  میں گرنے والے کو  ایک  خراش تک نہیں آئی
ایک شخص ایریزونا کی ایک کھائی میں اپنے دوست کو نیچے اترنے کا طریقہ بتا رہا تھا کہ اس کا پاؤں پھسلا اور وہ 90 فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔ اس شخص کے گرنے کا یہ واقعہ اس کے گوپروکیمرہ میں بھی ریکارڈ ہوگیا۔
کیناب ، اوٹاہ سے تعلق رکھنےو الا نک سمتھ5 فروری کو اپنے دوستوں کے ساتھ ، انہیں کھائی میں اترنا سکھا رہا تھا۔ ایک حفاظتی غلطی کے باعث اس کا پاؤں پھسلا اور وہ 90 فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔

(جاری ہے)

نک کا کہنا ہے کہ اپنے دوست کو سمجھاتے ہوئے میری توجہ ذرا سی بھٹکی  اور میں گر گیا ۔ نک کی کمر پر موجود گو پرو کیمرے نے اس حادثے کو ریکارڈ کر لیا۔ نک نے اس کی ویڈیو یوٹیوب پر بھی پوسٹ کی ہے۔
نک کا کہنا ہے کہ جب میں کھڑا ہوا تو مجھے احساس ہوا کہ میں مرا نہیں ہوں۔نک ا س کے بعد رسیوں کی مدد سے واپس اوپر چڑھ کر دوستوں کے پاس پہنچا۔
نک کا کہنا ہے کہ سی ٹی سکین رپورٹ کے مطابق وہ بالکل ٹھیک ہے۔ نہ تو اس کی ہڈیوں کو نقصان پہنچا ہے اور نہ ہی اسے اندرونی زخم آئے ہیں۔