سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس نے شہری مسائل کے حل کیلئے اجلاس طلب کر لیا

جمعرات 9 فروری 2017 23:00

سکھر۔ 9فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس نے سکھر شہر کے مسائل کے حل کیلئے مورخہ 12 فروری اتوار کے روز ایس ڈی اے کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں سکھر شہر کے مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایس ڈی اے کے چیئرمین حاجی محمد جاویدمیمن نے کہا ہے کہ تجارتی و رہائشی علاقوں میں گند کچرے، غلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے جس کے باعث شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں اس سلسلے میں ایس ڈی اے کا اہم اجلاس اتوار 12فروری کو طلب کیا گیا ہے جس میں سکھر شہر کے بڑھتے مسائل کیلئے جدوجہد کو تیز کرنے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔