گھوٹکی فیڈر کینال کی بحالی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی زیر صدارت اجلاس

جمعرات 9 فروری 2017 23:00

سکھر۔ 9فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) گھوٹکی فیڈر کینال کی بحالی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی سلیم اللہ اوڈو سمیت کنسلٹنٹ ایم ایم آئی (یو ۔کے بیس) ماہی ماہیندرجل، پراجیکٹ ڈائریکٹر جمال الدین مگن اور ڈائریکٹر ایریا واٹر بورڈ غلام یاسین قریشی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹکی کے آبپاشی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ گھوٹکی فیڈر کئنال کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ پانی ضایع ہونے سے بچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پراجیکٹ ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا ۔ قبل ازیں پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ اپریل میں گھوٹکی فیڈر کئنال کی بحالی کا کام شروع کرنا ہے لیکن اس سلسلے میں مختلف مسائل درپیش ہیں جس وجہ سے خدشہ ہے کہ بحالی کا کام سست رفتاری کا شکار ہوجائے گا اس لیے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کی اپیل ہے تاکہ اپریل میں ہی کام کا آغاز کیا جاسکے ۔

انہوں نے بتایاکہ حکومت سندھ نے بین الاقوامی ڈونرز کے تعاون سے مختلف پراجیکٹ منظور کیے ہیں جن میں سے ایک پراجیکٹ گھوٹکی فیڈر کئنال کا ہے