ْدرخت انسانی صحت اور ماحول کی بہتری میں بہت اہمیت کے حامل ہیں، ڈپٹی میئر سکھر طارق چوہان

جمعرات 9 فروری 2017 23:00

سکھر۔ 9فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) ڈپٹی میئر سکھر طارق چوہان اور ای ڈی سی تعلقہ نیو سکھر محمد یوسف شیخ نے وزیر اعظم پاکستان کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت موسم بہار کی سالانہ قومی شجرکاری مہم کے سلسلے میں واکنگ ٹریک سکھر میں پودالگاکر گرین پاکستان مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر سکھر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ درخت انسانی صحت اور ماحول کی بہتری میں بہت اہمیت کے حامل ہیں اورشہروں اور شاہراہوں کی خوبصورتی کا بھی باعث بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درخت قدرت کی جانب سے ایک انمول تحفہ ہیں اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں اور رستوں میں درخت لگاکر ماحول کو بہتر اور خوبصورت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ، کیونکہ درخت انسان سمیت تمام جانداروں کے لیے آکیسجن حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ موسمی آلودگی اور سورج کی سخت تپش سے بچائو کے لیے بہترین قدرتی تحفہ ہے اس لیے ہم سب پر فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا رکھنے کے لیے پودے لگا کر اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں۔