سندھ ہائیکورٹ کا پیر گوٹھ ٹاؤن کمیٹی کے چھوٹے ملازمین کی ممکنہ برطرفیوں کیخلا ف حکم امتناع جاری

جمعرات 9 فروری 2017 23:00

سکھر۔ 9فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیر گوٹھ ٹاؤن کمیٹی کے چھوٹے ملازمین کی ممکنہ برطرفیوں کیخلا ف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے چیئر مین کمیٹی کو 27 فروری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے، عدالت عالیہ نے خیرپور ضلع کے کنگری تعلقہ کی ٹاؤن کمیٹی پیر جو گوٹھ کے 60ملازمین کی جانب سے انکی ممکنہ برطرفی کیخلاف نعیم پیرزادہ ایڈوکیٹ کی معرفت دائر کردہ ایک پٹیشن کی سماعت کی اور حکم امتناع جار ی کر دیا۔

متعلقہ عنوان :