ڈسٹرکٹ کونسل ملازمین میں تنخواہوں اور پینشن کی بقایاجات کے چیک تقسیم

جمعرات 9 فروری 2017 23:00

سکھر۔ 9فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) ضلع کونسل خیرپور کے چیئرمین شہریار خان وسان نے ڈسٹرکٹ کونسل خیرپور کے ملازمین اور پینشنرز میں گذشتہ تنخواہوں، پینشن اور ڈفرنس بلز کی مد میں بقایاجات کے 115چیک تقسیم کیئے۔ اس موقع پر ضلعی نائب چیئرمین کاشف علی بانبھن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ضلع کونسل ہال میں منعقدہ سادہ و پروقار تقریب میں ضلع چیئرمین شہریار خان وسان اور وائس چیئرمین کاشف علی بانبھن نے کونسل کے ملازمین کو بقایاجات کی مد میں تنخواہ، پینشن اور ڈفرنس بلز کے چیک دیئے۔

چیئرمین ضلع کونسل خیرپور شہریار خان وسان نے تقریب سے خطاب کے دوراں ملازمین سے مخاطب ہوتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ملازمین اور پینشنرز کے تمام جائز مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے، آئندہ کچھ ماہ کے دوراں باقی ماندہ ملازمین اور پینشنرز کو بھی تنخواہوں اور پینشن کی مد میں بقایاجات کی ادائیگی کردی جائیگی۔