امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

امریکی محکمہ دفاع، خزانہ، تجارتی نمائندگان اور وائٹ ہائوس سے تعلق رکھنے والے عہدیداران،سابق سفراء اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام کی شرکت

جمعرات 9 فروری 2017 22:50

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) امریکہ نے پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور امریکہ میں پاکستانی مفادات کو فروغ دینے میں انکی خدمات اور کردار کو سراہا ہے۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی محکمہ دفاع، خزانہ، امریکی تجارتی نمائندگان اور وائٹ ہائوس سے تعلق رکھنے والے عہدیداران،سابق امریکی سفراء اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکہ کی قائم مقام خصوصی نمائندہ لوریل ملر نے کہا کہ پاکستانی سفیر جلیل عباس نے پاک امریکہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بہت اہم تعاون ہے، انہوں نے کہا کہ جلیل عباس جیلانی کی ذاتی کوششوں سے پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات، سود مند شرکتداری میں تبدیل ہوئے۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس نے امریکی محکمہ خارجہ اور امریکہ انتظامیہ کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔