ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 50 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور تنخواہیں بند کرنے کا حکم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 9 فروری 2017 22:44

ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 50 پولیس ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 فروری۔2017ء) ایڈیشنل سیشن جج غلام عباس سیال نے قتل کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 50 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور تنخواہیں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج غلام عباس سیال اور دیگر آٹھ ایڈِیشنل ججوں نے قتل کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 50 پولیس کے اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری اور تنخواہ قرق کر دی، عدالت نے ڈی آئی جی آپریشن کو مراسلہ بھجوایا کہ پولیس اہلکاروں کو عدالت میں پیش ہونے کا پابند کریں۔

(جاری ہے)

مراسلہ میں عدالت نے کہاکہ عدالت کے حکم پر اگر پولیس اہلکار پیش نہیں ہونگے تو دیگر پرائیویٹ گواہ کیسے عدالت میں پیش کیے جائیں گے،عدالت میں قتل کے مقدمات کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے حکم دے رکھا ہے کہ پرانے مقدمات جلد سے جلد نمٹائے جائیں، ان احکامات کی روشنی میں پولیس کو اپنی گواہی دینے کے لیے طلب کیا گیا لیکن عدالت کے حکم پر عمل نہیں کیا گیا جس سے مقدمات التوا میں جا رہے تھے اس پر عدالتوں نے تھانوں کے اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور تنخواہیں بند کر دیں، جن تھانوں کے ا ہلکاروں کے خلاف احکامات جاری کیے،ان میں تھانہ نولکھا، چوہنگ، شاہدرہ ٹاون اور جنوبی چھاونی سمیت دیگر 8 تھانے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :