سیپکو چیف نے غیر قانونی بھرتیاں ثابت ہونے پر 7افسران کو معطل کر دیا

جمعہ 10 فروری 2017 00:01

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) سیپکو چیف نے غیر قانونی بھرتیاں ثابت ہونے پر 7افسران کو معطل کر دیا ، معطل ہونے والوں میں ایکسئین شکارپور ، نوشہرو فیروز سمیت ڈپٹی مینجر سیپکو و دیگر شامل ہیں ،معطل ہونے والے افسران نے 2015-16میں 26سے زائد غیر قانونی بھرتیاں کی تھی ، تفصیلات کے مطابق سکھر الیکڑک پاور سپلائی کمپنی (سیپکو ) سکھر کے چیف دلاور حسنین خان نے سیپکومیں غیر قانونی بھرتیاں ثابت ہونے پر سیپکو کی7افسران کو معطل کر دیا، معطل ہونے والے افسران میں ایکسئین شکارپور غفار شیخ، ایکسئین نوشہرو فیروز نثار احمد ، ڈپٹی مینجر سیپکو سیف الدین سمیت 7افسران شامل ہیں معطل ہونے والے افسران کے حوالے سے سیپکو زرائع کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2015-16میں 26سے زائد غیر قانونی بھرتیاں کی تھی جرم ثابت ہونے پر سیپکو چیف نے انہیں معطل کرنے کے احکامات دیئے ہیں ۔