ہائیکورٹ کا عدالتی حکم کے باوجود ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب پیش نہ ہونے پرسخت برہمی کا اظہار، ایڈیشنل آئی جی پنجاب کوکمرہ عدالت سے باہر نکالتے ہوئے ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا

جمعہ 10 فروری 2017 00:01

لاہور۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے لاپتہ بچی کی عدم بازیابی کے کیس میں عدالتی حکم کے باوجود ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے پیش نہ ہونے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کوکمرہ عدالت سے باہر نکالتے ہوئے ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نذیراں بی بی کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اس کی بیٹی بلقیس کو لاپتہ ہوئے کئی ماہ گزر گئے اسکی بازیابی کے لئے پولیس کوئی تعاون نہیں کر رہی۔

ڈی پی او بھکر نے عدالت کو بتایا کہ بچی کی بازبی کے لئے جوائنٹ ٹیم کام کر رہی ہے۔عدالتی حکم کے باوجودہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سخت اظہا برہمی کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت سولہ فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :