ضلع میں وزیر اعلیٰ یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لئے مثالی اقدامات کئے جائیں گے، اشفاق احمد خان

جمعہ 10 فروری 2017 00:01

رحیم یارخان۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رحیم یار خان اشفاق احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس پروگرام اور72ویں پنجاب گیمز کے انتظامات کے لئے تحصیل و ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ہدایت پر ضلع بھر میں وزیر اعلیٰ یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لئے مثالی اقدامات کئے جائیں گے اور نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق بہترین سہولیات میسر کی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف سپورٹس تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سپورٹس تنظیموں کے نمائندگان چوہدری صدیق، محمد عارف، میاں فیاض، عبدالستار سندھو، مبارک علی شیخ، عبدالماجد ندیم، عبدالغفار گجر، شیخ عباس علی، فرزانہ حسن، فرحین خان، ثناء بخش ملک، واجد علی، ظہور احمد سمیت تحصیل سپورٹس آفیسر محمد اسلم شاہین اور شاہد حمیدبھی موجو دتھے۔ڈی او سپورٹس نے تحصیل سپورٹس آفیسرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں سپورٹس تنظیموں کے ساتھ مل کر لائحہ عمل مرتب کریں ۔

متعلقہ عنوان :