وزیراعظم کے گرین پروگرام کے تحت پی ایچ اے نے شجر کا ری مہم کا آغاز کر دیا

جمعہ 10 فروری 2017 00:01

گوجرانوالہ۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) گوجرانوالہ میں وزیراعظم کے گرین پروگرام کے تحت پی ایچ اے نے شجر کا ری مہم کا آغاز کر دیا،وزیراعظم گرین پروگرام کے تحت چیئرمین پی ایچ اے ایم پی اے تو فیق بٹ کی ہدایت پر شہر بھر میں مختلف مقامات پر شجر کا ری مہم کا آغاز کر دیا گیا ،شاہین آباد پارک میں شجر کا ری مہم کا آغاز کیا گیا جس میں ایم پی اے چیئرمین پی ایچ اے توفیق بٹ نے پو دے لگا گرین پاکستان مہم کا آغاز کیا ایم پی اے توفیق بٹ کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں گرین پاکستان پروگرام کے تحت 10 ہزار پودے لگا ئے جائیں گے جس سے شہر کی خو بصورتی میں اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :