تعلیمی ترقی مضبوط اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ،کمشنر ساہیوا ل

جمعہ 10 فروری 2017 00:00

اوکاڑہ۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) وطن عزیز کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنانے صنعت و حرفت کو ترقی دینے اورعوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے موجودہ حکومت اور ادارو ں نے جو کردار ادا کیا ہے وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا نوجوان ہماری امیدوں کا محور ہیں انہیں بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہاکمشنر ساہیوا ل ڈویژن بابر حیات تارڑ نے کیڈٹ کالج اوکاڑہ میں جناح ہال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ تعلیمی ترقی مضبوط اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے جدید علوم پر دسترس نہ صرف ہمیں قوموں کی برادر ی میں معتبر بنائے گی بلکہ ہم ترقی و خوشحالی کی منازل تیزی سے طے کرنے کے قابل ہوں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صائمہ احد ،ڈی پی او محمد فیصل رانا ،چیئرمین ضلع کونسل ملک علی عباس قادر ، پرنسپل کیڈٹ کالج شمیم اختر،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حبیب جیلانی ،ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ریاض الحق بھٹی ،ایس ای بلڈنگ ساجد رشید بٹ پرنسپل ڈی پی ایس ساہیوال ،پرنسپل ڈی پی ایس اوکاڑہ ،چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد اظہر سمیت متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کمشنر بابر حیات تارڑ نے کہا کہ کیڈٹ کالج کے طالب علم مستقبل میں پاکستان کے دفاع اور دیگر شعبوں میں خدمات سرانجام دیں گے ان کی تعلیم و تربیت کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا بعد ازاں کمشنر ساہیوال ڈویژن نے جناح ہال کا سنگ بنیاد رکھا ،ہاسٹل کے اس منصوبے پر 170ملین روپے خرچ ہوں گے اور اس میں 160کیڈٹس کی رہائش کی گنجائش ہو گی کیڈٹ کالج ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر بابر حیات تارٹ نے ہدائیت کی کہ اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے قبل ازیں کمشنر بابر حیات تارڑ کی کیڈٹ کالج آمد پر انہیں گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا انہوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :