ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل و میٹریل کا خیال رکھا جائے،ممبرزقومی اسمبلی

جمعہ 10 فروری 2017 00:00

پاکپتن۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں ،ان میں تا خیر بر داشت نہیں کی جائے گی ، ترقیاتی منصوبو ں میں میٹریل کی کو الٹی کا خا ص خیال رکھا جائے اور میٹریل کی لیبارٹری سے تشخیص بھی کر وائی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر اور ایم این اے رانا زاہد حسین نے مشترکہ طور پر ڈسٹرکٹ کو آرڈینشین کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عرفا ن احمد سندھو ، چیر مین ضلع کو نسل میاں محمد اسلم سکھیرا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عارف عمر عزیز ، چیرمین بلدیہ چوہدری مظفر اقبال ایڈوو کیٹ ، ، ڈی آئی او سید سلمان حسین ،اسسٹنٹ کمشنر اشفاق الر حمن ، اسسٹنٹ کمشنر عارفو الا عد نان آفریدی ، چیف ایگز یکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈا کٹر سراج الدین شاد، چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی محمد منشاء میو ، ایکسیئن پبلک ہیلتھ میا ں ریاض احمد اور محکمہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ، اس موقع پر چیف ایگز یکٹو آفسیرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈا کٹر سراج الدین شاد نے ہیلتھ کے متعلق جبکہ چیف ایگز یکٹو آفسیرڈسٹر کٹ ایجو کیشن اتھارٹی محمد منشا میو نے ایجو کیشن کے بارے کے گئے اقدامات اور اصلا حات کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا ، اجلا س کو ضلع کی امن و امان اور لاء ایند آرڈرکی صورتحال کے متعلق بھی بتایا گیا ، جس پرایم این اے سردار منصب علی دوگر ، ایم این اے رانا زاہد حسین نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے اور اس سلسلہ میں لاء اینڈ آرڈر کے قوا نین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ خادم اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں ، تمام ادارون کے افسران حکومتی پالیسی کے مطابق عوام کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے مثبت اقدام کر یں ۔

متعلقہ عنوان :