پاک پتن، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال بارے اجلاس

جمعہ 10 فروری 2017 00:00

پاکپتن۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو مثالی بنا یا جائے ، محکمہ داخلہ کی ہد ایات پر عمل درآمد سو فیصد یقینی اور اس سلسلہ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں ، بیر ون شہر سے آنے اور ضلع کے مختلف علاقوں میں کرائے کے مکانوں میں رہائش رکھنے والوں کا متعلقہ پولیس اسٹیشن میں اندارج کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے امن و امان کی صورتحال کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن اشفا ق الر حمن اور ڈی آئی او سید سلمان حسین سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیمی ادارو ں کی سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ ادارے مربو ط حکمت عملی کے ساتھ اقدامات کریں ،اسی طرح شہری و دیہاتی علاقو ں میں اشیائے ضروریہ فر وخت کرنیو الوں( پھیری والوں ) کے کو ائف متعلقہ پولیس اسٹیشن و یو نین کو نسل میں مو جو د ہو ں اور انہیں تعلیمی اداروں کے قریب نہ آنے دیا جائے ، تمام پر اپر ٹی دیلرز بھی اپنی رجسٹریشن کرائیں اور ریکارڈ متعلقہ تھانے میں جمع کر وائیں ، منڈیوں کی سکیورٹی کے نظام کو بھی سخت کیا جائے، عرفان احمد سندھو نے کہا کہ پتنگ باز ی پر مکمل پابندی ہے ، پتنگ بازی کے عمل کو روکنے کیلئے متعلقہ ادارے تشہیر کریں جبکہ پتنگ بازی کے عمل میں شریک افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور اس سلسلہ میں کسی کے ساتھ کو ئی رعایت نہ برتی جائے ،انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ارد گر دکڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگر می کی اطلاع ضلعی انتظامیہ اور قانون نا فذ کرنیوالے ادارو ں کو دیں تاکہ کسی بھی ناگہانی واقعات سے بچنے کیلئے بر وقت اقدامات کئے جا سکیں ،تما م ادارو ں کے افسران باہمی رابطہ کے میکا نزم کو مز ید مضبو ط بنائیں اور عوام کو ریلیف بہم پہنچانے کیلئے احسن اقد ام کر یں ۔

متعلقہ عنوان :