ْبنوںانصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی سینئر نائب صدر عمران اللہ پر اسرار طور پر لا پتہ ہوگئے

جمعہ 10 فروری 2017 00:00

ْبنوںانصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی سینئر نائب صدر عمران اللہ پر اسرار ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2017ء)انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی سینئر نائب صدر عمران اللہ پر اسرار طور پر لا پتہ ہو گئے ۔تھانہ صدر میں روز نامچہ رپورٹ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ذیلی تنظیم انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی سینئر نائب صدر عمران اللہ خان ولد اجمل خان سکنہ مندوری پتال شاہ گزشتہ روز پشاور جا رہے تھے کہ راستے میں پر اسرار طور پر لا پتہ ہو گئے اور ان کا فون نمبر بند آ رہا ہے اُن کے والد نے تھانہ صدر میں روز نامچہ رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ہماری کسی کیساتھ دشمنی نہیں ۔