چیف آف آرمی سٹاف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس سے ٹیلی فونک گفتگو

دونوں رہنمائوں کا خطے میں امن اور استحکام کے مشترکہ اہداف کے حصول کے عزم کا اعادہ پاکستان آرمی نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قابل ستائش کردار ادا کیا ، جیمز میٹس ، گفتگو 20 منٹ تک جاری رہی

جمعہ 10 فروری 2017 00:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2017ء) نئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قابل ستائش کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے درمیان ٹیلیفون پر 20 منٹ تک گفتگو ہوئی، آرمی چیف نے امریکی وزیر دفاع کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کے وسیع تجربے سے خطہ بھرپور طور پرمستفید ہوگا ، جیمز میٹس نے پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قابل ستائش کردار ادا کیا ہے۔

دونوں رہنمائوں نے خطے میں امن اور استحکام کے مشترکہ اہداف کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا اور اس حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔ فریقین نے مختلف سطح پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔