روزنامہ اوصاف کے چیف ایڈیٹر مہتاب خان کی والدہ کی رسم قل، سیاسی ،مذہبی و سماجی شخصیات کی شرکت

جمعہ 10 فروری 2017 00:00

اسلام آباد۔09 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) روزنامہ اوصاف کے چیف ایڈیٹر مہتاب خان کی والدہ اورگروپ ایڈیٹر محسن بلال خان کی دادی کی رسم قل جمعرات کو یہاں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں سیاسی ،مذہبی و سماجی شخصیات، تاجررہنمائوں اور سرکاری افسران نے شرکت کی اور چیف ایڈیٹر اوصاف کی والدہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض علامہ نوید مسعود ہاشمی نے سرانجام دیئے جبکہ سیفی براداران نے حمدونعت پیش کی۔ دعا سے قبل مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔ رسم قل کا آغاز قاری نجم المصطفی کی تلاوت سے ہوا پیرآف عیدگاہ شریف پیرنقیب الرحمن نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کروائی، پروگرام میں سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف، وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ تعمیرات محمداکرم خان درانی، مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی، سینیٹر فرحت اللہ بابر،سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری، پیرآف تربیلاخان فزارخان، سابق صدرآزادکشمیرسردارمحمدیعقوب خان، اخبار فروش یونین کے سیکرٹری جنرل ٹکاخان، اپوزیشن لیڈر قانون سازاسمبلی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین، مولاناسمیع الحق، مولانافضل الرحمن خلیل، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمدخان، پیرنقیب الرحمن، شیعہ علماء کونسل کے جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی، میجرجنرل مقصودعباسی، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ ،سابق وفاقی وزیرمحمدعلی درانی، سابق صدرایوان ہائے صنعت وتجارت عبدالرئوف عالم ،ڈپٹی میئراسلام آبادسیدذیشان نقوی، ڈپٹی میئرچوہدری رفعت جاوید،وائس چانسلرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹرشاہدصدیقی ،معروف صحافی جاویدصدیق ،محسن بیگ ،محمدافضل بٹ ،شکیل انجم ،حنیف خالد،حافظ طاہرخلیل ،حاجی نوازرضا،خوشنودعلی خان ،طارق چوہدری ،علی رضاعلوی ،قربان ستی اور دیگرنے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپیراظہارحسین بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہتاب خان کی والدہ عظیم خاتون تھیں جنھوں نے ہمیشہ مہتاب خان کی رہنمائی کی انہیں دعائیں دیں ،زندگی ایک حادثہ ہے اورموت یقینی ہے اس دنیامیں آنے والے ہرفرد نے موت کاپیالہ پیناہے۔