ترکش وفد کی مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جا وید سے ملا قات

جمعہ 10 فروری 2017 00:00

لاہور۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) سا ت رکنی ترکش وفد نے استنبول میٹروپولیٹن کو آرڈینیشن برائے ٹرانسپورٹ کے مینجر مکر نین کارا کی قیا دت میں مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جا وید سے ملا قات کی۔ملاقات میں ڈپٹی میئرز را ئو شہاب،نذیر خان سواتی،حاجی اللہ رکھا،مشتاق مغل، ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن(ر) مبین احمد اور دیگر بھی شا مل تھے۔

ٹا ئون ہال میں آمد کے وقت میئر لاہور کرنل (ر)مبشر جا وید نے وفد کا استقبال کیا اور ان کو ٹا ئون ہال میں خوش آمدید کہا۔میئر لاہور کرنل (ر)مبشر جا وید نے وفد کو شہر میں جا ری کا موں کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ وہ شہر کی اہم شاہرات سے تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنا رہے ہیں ۔انہوں نے وفدکو میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے مختلف ونگز اور ان کے کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور ترکش وفد کو یقین دلایا کہ منتخب نما ئندے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تمام ملا زمین ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

(جاری ہے)

میئر لاہور نے کہا کہ ترک عوام کے لیے ہمارے دل ہر وقت دھڑکتے ہیں ۔لاہور استنبول سٹی سسٹر ہیں۔ترکش وفد کے مینجر مکرنین کا را نے میئر استنبول قادر توپاش کی طرف سے لاہور کے شہریوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ لاہور کے لیے سب سے بڑا ٹریفک کا مسئلہ ہے اور با زاروں کے لیے مسئلہ رکشہ ہے جس کے لیے ان کی مناسب رجسٹریشن ہو نی چا ہیے اور ان کا اپنی مرضی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے اور رکنا ٹریفک کے مسائل پیدا کر تا ہے لہٰذا پبلک ٹرانسپورٹ لا کر ان پر قابو پا یا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور شہر میں پیدل چلنے والوں کو بہت زیا دہ مشکلات ہیں جس کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔میئر لاہور نے وفد کو یقین دلایا کہ لاہور شہر کے ٹریفک کے مسائل کو حل کر نے کے لیے ان کے ساتھ پورا تعاون کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :