:مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کا یونین کونسل 247 کاہنہ نو کا دورہ، انتظامیہ اور واسا کے صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا

جمعرات 9 فروری 2017 23:59

لاہور۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے یونین کونسل 247 کاہنہ نو میں لاہور میٹرو پولیٹن شہر میں جاری صفائی مہم کے حوالے سے دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی مئیر رائو شہاب الدین اور یو سی 247کاہنہ نو کے منتخب نمائندے ان کے ہمراہ تھے۔ مئیر لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی، ٹائون انتظامیہ اور واسا کے صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران میئر لاہور نے بتایا کہ یہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی پالیسی ہے کہ شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کی جائیں اور تمام سرکاری اہلکار اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری سے سر انجام دیں اور شہریوں کو بہتر میونسپل سروسز فراہم کر یں۔علاوہ ازیں سیوریج کے مسئلے پر بات کرتے ہو ئے انہوں نے یو سی 247کے رہائشیوں کو یقین دلایا کہ وہ جلد ہی واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس بلائیںگے اور اس مسئلہ کو جلد حل کیا جائے گا۔ مئیر لاہور نے یو سی 247کے منتخب ہونے والے نمائندوں کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ صفائی مہم کی بھر پور طریقے سے مانیٹرنگ کریں۔

متعلقہ عنوان :