ضلعی انتظامیہ انسدادِ ڈینگی مہم کو شہر میں پو ری جانفشانی سے چلا رہی ہے ، ڈپٹی کمشنر لاہور

جمعرات 9 فروری 2017 23:58

لاہور۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ انسدادِ ڈینگی مہم کو شہر بھر میں پو ری جانفشانی سے چلا رہی ہے اور اِن ڈور، آئوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو بھر پور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں گھر گھر جا کر ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیںاسی طرح ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں مو جودقبرستانوں، ٹائر شاپس اورکباڑ خانوں کو بھی چیک کر رہی ہیں اور صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ ٹائون ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس لازمی کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس میں پی آئی ٹی بی کا نمائندہ بھی ضرور ہو۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ جن ملازمین کے پاس ڈینگی کے حوالے سے اینڈرائیڈ موبائل سیٹ مو جود ہیںوہ تصاویر کو اًپ لوڈ کریں اور ان کی لسٹ بنا کر ڈی او ( ہیلتھ) کے پاس جمع کروائی جائے۔ انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں او ر اس بات کو یقینی بنائیں کہ بارشی پانی اِن کی چھتوں پر کھڑا نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :