وزیر صحت پنجاب کا سوشل سیکیورٹی ہیڈ کوارٹر انقرہ کا دورہ

جمعرات 9 فروری 2017 23:58

لاہور۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب ہیلتھ انشورنس ، سوشل سیکیورٹی سسٹم اور ادویات کی پروکیورمنٹ اور ٹیسٹنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ترکی کے تجربہ سے استفادہ کرے گا -انہوں نے یہ بات گذشتہ روز ترکی کے شہر انقرہ میں سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقعہ پر کہی - سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نجم احمد شاہ اور وفد کے دیگر ارکان بھی وزیر صحت کے ہمراہ تھے - اس موقع پر خواجہ عمران نذیر اور ان کے وفد کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن سسٹم، ہیلتھ کیئر سافٹویئر اور ہیلتھ اپلیکیشن کے بارے بریفنگ دی گئی - بعد ازاں وزیر صحت نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری اور ڈرگ سٹورز انقرہ کا بھی دورہ کیا اور ترکی کے جدید سسٹم کے بارے معلومات حاصل کیں- اس موقع پر وزیر صحت کو ان کے دورہ کی یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی گئی-

متعلقہ عنوان :