صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور سے ورلڈ بینک کی نمائندگان کی ملاقات

جمعرات 9 فروری 2017 23:57

لاہور۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور سے ورلڈ بینک کے نمائندگان نے ملاقات کی -ملاقات میں ورلڈ بینک کے سینئر اکانومسٹ یو ینگ چو ، سینئرسوشل پروڈکشن سپیشلسٹ سہیل سعید و دیگر موجود تھی- اس موقع پر سوشل پرو ٹیکشن پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی -مختلف سکلز اور ایمپلائزمنٹ کے ماڈلنز کا بھی جائزہ لیا گیا -ورلڈ بینک کی طرف سے سکلز اور لیبر کے حوالے سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا گیا اور کہا کہ پنجاب کے ہر مزدور دوست منصوبے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں-اس موقع پر ورلڈ بینک کے نمائندوں نے پنجاب گورنمنٹ اور بالخصوص محکمہ لیبر کے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی -وزیر محنت نے کہا کہ بیشک ہم لوگ 2 ملین لوگوں کی سکلز کی طرف جا رہے ہیں لیکن ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ اس میں سے کتنے لوگ باہر جا کر باعزت روزگار حاصل کر رہے ہیں -ہمارا فوکس ون وینڈو پر ہونا چاہیے اس طریقے سے بہت سے مسلوں سے نجات پائی جا سکتی ہے -صوبائی وزیر محنت نے کہا کہ ہمارا محکمہ غریبوں ، مزدوروں اور لیبر کی مشکلات حل کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور اس سلسلے میں دن رات کام ہو رہا ہے -جس کا ثبوت یہ ہے کہ ورلڈ بینک کے نمائندے کسی بھی وقت سوشل سیکیورٹی ہسپتال اور سوشل سیکیورٹی سکولوں کا بنا بتائے دورہ کر سکتے ہیں تاکہ ان کو اس بات کا اندازہ ہو سکے کہ یہاں پر غریبوں اور مزدورں کی فلاح کے کتناکام ہو رہا ہے -بعد ازاں صوبائی وزیر نے ورلڈ بینک کے نمائندگان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت اور بالخصوص محکمہ لیبر ان کے ساتھ ہر وقت مزدوروں اور غریبوں کے فلاح کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہے -

متعلقہ عنوان :