سیشن جج جعفرآباد مراد علی بلوچ کا ڈیرہ اللہ یار میں مراد جمالی پبلک اسکول کا دورہ

تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے , ملک کی تعمیر و ترقی میں تعلیم ہی سب سے بڑا زریعہ ہے ،سیشن جج جعفرآباد مراد علی بلوچ طلبا اور اساتذہ سے بات چیت

جمعرات 9 فروری 2017 23:57

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) سیشن جج جعفرآباد مراد علی بلوچ نے ڈیرہ اللہ یار میں اعلیٰ تعلیم ادارے مراد جمالی پبلک اسکول کا دورہ کیا ان کے ساتھ عدالت عظمیٰ کا سینئر اسٹاف اور ڈی ای او ایجوکیشن ملا محمد بھی ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

مراد علی بلوچ سیشن جج جعفرآباد نے ڈیرہ اللہ یار مین قائم اعلیٰ تعلیمی ادارے مراد جمالی پبلک اسکول کا معائینہ کیا ان کے ساتھ عدالت عظمیٰ کا اسٹاف ڈی ای او ایجوکیشن ملا محمد عمرانی بھی ہمراہ تھے پبلک اسکول مراد جمالی کے پرنسپل اور سابق ڈپٹی کمشنر نصراللہ رند نے انہیں بریفنگ دی اور اسکول کے اسٹاف اور بچوں سے تعارف کروایا ڈسٹرکٹ سیشن جج مراد علی بلوچ نے بچوں اور بچیوں سے تعلیم کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے اور ان کے اساتذہ سے بھی ان کی مشکلات کے بارے مین پوچھا بچوں نے پی ٹی شو پیش کرکے مہمانوں کا استقبال کیا بعد ازاں ڈسٹرکٹ جج مراد علی بلوچ کو اسکول کے مکمل ڈھانچے کے بارے میں بریفنگ دی گئی اس موقع پر ڈسٹرکٹ جج مراد علی بلوچ کا کہنا تھا کہ تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے بچے جب تعلیم یافتہ ہوں گے تو معاشرے میں حقیقی تبدیلی واقع ہوگی اور ملک کی تعمیر و ترقی میں تعلیم ہی سب سے بڑا زریعہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :