جعفرآباد میں بھی وزیر اعظم کے اسپیشل پروگرام گرین پاکستان شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا

جج مراد علی بلوچ نے وکلاء اور ججوں کے ساتھ شجر کاری مہم کا عدالت کے لان میں پودا لگا کر باقاعدہ افتتاح کیا

جمعرات 9 فروری 2017 23:57

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) وزیر اعظم پاکستان کے اسپیشل پروگرام گرین پاکستان کا افتتاح ہواجعفرآباد میں سیشن جج مراد علی بلوچ نے وکلاء اور ججوں کے ساتھ شجر کاری مہم کا عدالت کے لان میں پودا لگا کر باقاعدہ افتتاح کیا جعفرآباد میں بھی وزیر اعظم کے اسپیشل پروگرام گرین پاکستان شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے محکمہ جنگلات کے تعاون سے نصیرآباد ڈویژن میں ستاون ہزار پودے لگائے جارہے ہیں سیشن جج ڈیرہ اللہ یار مراد علی بلوچ نے عدالت کے لان میں پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ان کے ساتھ دیگر اعلیٰ ججز وکلا برادری نے بھی پودے لگائے اور دعا بھی مانگی بعد ازاں مراد جمالی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد سمیع اللہ شیخ اے ڈی سی یعقوب بنگلزئی محکمہ جنگلات نصیرآباد ڈویژن کے انچارج امین مینگل نائب ناظم جنگلات سمندر خان کھوسہ اور کرکٹ کے کھلاڑیوں نے بھی شجر کاری کے مہم میں حصہ لیا اس موقع پر اے ڈی سی سمیع اللہ شیخ محکمہ جنگلات کے انچارج امین مینگل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سال جعفرآباد میں دس ہزار پودے لگائے جارہے ہیں جبکہ نصیرآباد ڈویژن میں ستاون ہزار پودے لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے یہ پودے مختلف اسکولز پبلک مقامات ودیگر جگہوں پر لگائے جائیں گے درخت لگانا اور انکی دیکھ بھال کرنا نہایت ضروری ہے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو مانیٹرنگ کرتی رہے گی کہ انکی دیکھ بھال پراپر ہورہی ہے مختلف اقسام کے کے لوکل اور دوسرے ورائٹیز کے پودے بھی شامل ہیں زمینداروں کے جو کینالز ہیں وہاں بھی قلمیں لگائی جائیں گی دس ہزار ٹارگٹ کلموں کی ہے درخت لگانا صدقہ جاریہ بھی ہے اور ہماری ضرورت بھی درختوں سے ہمیں آکسیجن حاصل ہوتا ہے عوام مہم میں بڑحھ چڑحھ کر حصہ لیکر اپنا فریضہ ادا کریں کیونکہ جہاں پر جنگلات ہوتے ہیں وہاں کی آب و ہوا صاف ہوتی ہے جس کے باعث ماحولیات آلودگی میں کمی اور مہلک بیماریوں سے بچائو بھی ہوتا ہے جس میں ہم عوام اور ذمینداروں سے بھرپور تعاون کے طلب گار ہیں کیونکہ ذمینداروں اور عوام کے تعاون کے بغیر ہم اتنی بڑی کامیابی نہیں سمیٹ سکتے ہم سب کو ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کے لیئے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا کیونکہ صاف ستھرا ماحول ہم سب کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :