سر سبز ماحول ہماری بقاء کیلئے ناگزیر ہے ،سبی ڈویژن کو سرسبز بنانے کیلئے تمام وسائل کو استعمال کریں گے ، نیشنل گرین ڈے مہم کے سلسلے میں شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عوام کے ساتھ تمام ضلعی آفیسران بھی اپنا کردار ادا کریں

کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر محمدسعید جمالی کا تقریب سے خطاب

جمعرات 9 فروری 2017 23:57

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر محمدسعید جمالی نے کہا ہے کہ سرسبز ماحول ہماری بقاء کیلئے ناگزیر ہے سبی ڈویژن کو سرسبز بنانے کیلئے تمام وسائل کو استعمال کریں گے سبی میںنیشنل گرین ڈے مہم کے سلسلے میں شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عوام کے ساتھ تمام ضلعی آفیسران بھی اپنا کردار ادا کریں درخت علاقوں کی نشوونما صحت مند ماحول کی فراہمی میں اہم رول پلے کرتے ہیںنیشنل گرین پاکستان ڈے مہم کے دوران لگائے جانے والے پودوں کی حفاظت کیلئے محکمہ جنگلات سمیت تمام افراد بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایلیمینٹری کالج سبی میں نیشنل گرین ڈے مہم کے سلسلے میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پرایڈیشنل کمشنر سبی عظیم انجم ہانبھی، ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران ، چیئر مین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ، چیئر مین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داؤ د رند ، وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی سبی میر شہداد خان مری ،ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک سبی ڈاکٹر شاہ محمد ، ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات سبی راجہ وقار الزماں کیانی ، راجہ افتخار الزماںکیانی ، ضلع ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور بلوچ، ایکسیین پی ایچ ای میر عبدلحمید مینگل ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حاجی محمد یونس بنگلزئی ، میر زاہدرند، ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی ، اسسٹنٹ ڈسٹرک جیل سبی طاہر ڈومکی،سالدار لیویز میر شہباز خان باروزئی ، پرنسپل ایلیمینٹری کالج سبی مس سلمیٰ عطاء پرنسپل گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی مس نسیم طارق، گرلز گائیڈ انچارج مس شاریہ خرم ، بلوچستان فورم آف انوائیر مینٹل جزنلسٹس ڈویژنل کے صدر سید طاہر علی، ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے رابط سیکرٹری طاہر عباس ، ثاقب ریاض ،حاجی نصیب اللہ رند کے علاوہ تمام ضلعی و محکمہ جنگلات کے آفیسران بھی موجود تھے نیشنل گرین ڈے کے حوالے سے کمشنر سبی ڈویژن میر ڈاکٹر محمد سعید جمالی ،ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران ، چیئر مین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ، چیئر مین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داؤ د رند ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے کیونکہ جب تک درخت لگارہے گا آپ کو سایہ بھی دیتا رہے گا ساتھ ہی آپ کو ثواب بھی ملتا رہے گا ماحول سے آلودگی کا خاتمہ بھی ہوگا جب ماحول صاف ہوگا تو صحت مند معاشرہ وجود میں آئے گا انہوں نے کہا کہ شہر کی خوب صورتی کا بحال رکھنے کیلئے درختوں کا تحفظ اور دیکھ بھال بھی ضروری اقدام ہے نیشنل گرین ڈے کے حوالے سے محکمہ جنگلات شجر کاری مہم میں لگائے جانے والے درختوں کی حفاظت کیلئے بھی خصوصی اقدامات کررہے ہے عوام اور میڈیا کے نمائندے شجر کاری مہم کا کامیاب بنانے کیلئے شعور وآگہی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں درخت لگانے کے ساتھ ساتھ درختوں کے فائدوں کے حوالے سے بھی تبائیں اس موقع پرڈویژنل فارسٹ آفیسر سبی میر جعفر خان بلوچ نے نیشنل گرین ڈے کے حوالے سے محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور شجرکاری مہم کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی طرح سبی میںوزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے اعلان کردہ نیشنل گرین ڈے مہم کے دورا ن 33 ہزار لگائے جائیں گے جس میں مختلف اقسام کے پودے شامل ہیں نینشل گرین ڈے کے سلسلے میں ضلع بھر میں شجر کار ی مہم شروع کردی گئی تاکہ ماحول کو بہتر کیا جاسکے عوام ان درختوں کی حفاظت کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو احساس کریں اور شجر کاری مہم کے دوران لگائے جانے والے پودروں کی حفاظت اور ان کو پانی کی فراہمی میں بھی اپنا کردار ادا کریں بعدازاں نیشنل گرین ڈے مہم کے سلسلے میں کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی ، ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران ، ملک قائم الدین دہپال ، حاجی داؤد رند سمیت پروقار تقریب میں شامل تمام افراد نے پودے لگاکر اپنا قومی فرضیہ ادا کیا قبل ازین مہمانوں کی آمد پربچوں نے گلدستے پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :