حضور غوث الوریٰ پیران پیر دستگیر عرس مبارک بسلسلہ گیارھویں شریف کے حوالے سے عظیم الشان محفل کا انعقاد،خطیبوں اور نعت خوانوں سمیت زائرین کی کثیر تعداد

جمعرات 9 فروری 2017 23:56

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) حضور غوث الوریٰ پیران پیر دستگیر عرس مبارک بسلسلہ گیارھویں شریف کے حوالے سے سردارخان لاشاری ڈیرہ اللہ یار میں عظیم الشان محفل منعقد کی گئی جس کے سرپرست اعلیٰ حضرت قبلہ پیر سید یوسف علی شاہ جیلانی اور مقرر خاص حضرت پیر سید محمد طیب شاہ جیلانی تھے گیارھویں شریف میں ڈیرہ اللہ یار جیکب آباد رانی پور اور سکھرسے خطیبوں اور نعت خوانوں نے شرکت کی میلاد میں ظائرین کی کثیر تعداد موجود تھی نعت خوانوں طفیل احمد قادری غلام نبی سلطانی ندیم احمد میمن غلام نبی جمالی نے اپنی خوبصورت نعتوں سے محفل کو جھومنے پر مجبور کردیا ہر طردف درود و سلام کی بازگشت چھائی رہی خطیبوں جن میں سید محمد طیب شاہ سید یوسف شاہ جیلانی نے گیارھویں شریف حضرت غوث الوریٰ پیران پیر دستگیر کی شان اور سیرت اقدس پر روشنی ڈالی اسلام سے انکی محبت عقیدت کے بارے میں آگاہ کیا جسمیں کہا گیا کہ اللہ کے حبیب کے طرز زندگی پر چلنا دنیا و آخرت میں نجات ہے یہ گیارھویں شریف کی پہلی مجلس محبان غوث العظم دستگیر ان کی جانب سے منعقد کی گئی جس میں ہر مہینے جوش وخروش سے منائی جائیگی پروگرام کے منتظمین سید الطاف حسین شاہ بخاری عبدالقدوس برڑو نظام الدین عباسی محمد اعظم مرتضیٰ عباسی ودیگر تھے ۔