مستونگ ، پولیس کی کارروائی محکمہ جنگلات کے دفتر سے چوری سامان برآمد، دوملزمان کو گرفتارکرلیا

جمعرات 9 فروری 2017 23:56

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے میں پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں محکمہ جنگلات کے دفتر سے چوری شدہ برآمدکرکے دوملزمان کو گرفتارکرلیاگیاہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ میں ایس ایچ او قدوس دہوار کے ہمراہ اہلکاروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے دفتر سے چوری ہونیوالے 3عدد کمپیوٹر ،ایک ایل سی ڈی اور دیگر مسروقہ سامان برآمدکرکے دو ملزمان پائند خان اور عبدالغفور کو گرفتارکرلیاہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :