نصیر احمد قریشی کی والدہ سمیت نیشنل پریس کلب کے دیگر ممبران کے انتقال کرجانے والے عزیز و اقارب کے ایصال کیلئے اجتماعی قرآن خوانی ودعائے مغفرت (آج )ہوگی

قرآن خوانی ڈھائی اور دعا سہ پہر3بجی ہوگی ، تمام ممبران سے بھرپور شرکت کی اپیل

جمعرات 9 فروری 2017 23:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) معروف خبررساں ادارے آئی این پی کے چیف نیوز ایڈیٹر نصیر احمد قریشی کی والدہ سمیت نیشنل پریس کلب کے دیگرمعزز ممبران کے عزیز واقارب جو رضائے الٰہی سے رحلت فرما گئے ہیں، ان کے ایصال ثواب کیلئے (آج ) جمعہ کو ڈھائی بجے سہ پہرنیشنل پریس کلب میں اجتماعی قرآن خوانی اور دعائے مغفرت ہوگی ، تمام ارکان سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

معروف خبررساں ادارے آئی این پی کے چیف نیوز ایڈیٹر نصیر احمد قریشی کی والدہ سمیت نیشنل پریس کلب کے دیگرمعزز ممبران کے عزیز واقارب جو رضائے الٰہی سے رحلت فرما گئے ہیں، جن میں (مہتاب عباسی (اوصاف) کی والدہ اور محسن بلال(اوصاف) کی دادی،(سینئر صحافی شاہد ہاشمی مرحوم، فراز ہاشمی (بی بی سی) کے والد/اظہر ہاشمی(دنیا) کے ماموں )،حسن خان(خیبرٹی وی ) کے والد ، طارق مسعود (خبریں ) کی اہلیہ، افشاں قریشی (جناح) کی والدہ ، انور رضا(92نیوز) کے والد، نصیر قریشی چیف نیوز ایڈیٹر (آئی این پی ) کی والدہ، سلطان شاہ( اب تک نیوز) کی ہمشیرہ ، افتخار ناظر(لائف ٹائم ممبر) کی اہلیہ ، لالہ عظیم صدیقی (خیبرنیوز) کے بہنوئی ، راجہ ابرار کے کزن ، بشیر عثمانی (ممبر گورننگ باڈی) کے پھوپھی زاد بہن، مسعود ملک (الشرق) کی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا ئے مغفرت بھی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

قرآن خوانی 2:30بجے اوردعا3:00بجے سہ پہر ہوگی۔ تمام ممبران سے درخواست ہے کہ وہ اس اجتماعی دعا میں شرکت کریں ۔