بینظیر انکم سپورٹ پر وگرام کا بجٹ 40ارب سے بڑھا کر 115ارب کر دیا ہے‘ ماروی میمن

ملک کی 5.54ملین خواتین کا نظام زندگی بہتر ہو ا ہے ‘ آج ( جمعہ ) کراچی میں ویمن ایمپاورمنٹ پر وگرام کا افتتاح کر دیا جائے گا ‘ پر یس کانفر نس

جمعرات 9 فروری 2017 23:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بینظیر انکم سپورٹ پر وگرام کا بجٹ 40ارب سے بڑھا کر 115ارب کر دیا ہے‘ ملک کی 5.54ملین خواتین کا نظام زندگی بہتر ہو ا ہے ‘ آج ( جمعہ ) کراچی میں ویمن ایمپاورمنٹ پر وگرام کا افتتاح کر دیا جائے گا ۔

لاہور پر یس کلب میں پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ ویمن ایمپاورمنٹ پر وگرام کا افتتاح جمعہ کو کر دیا جائے گا جس میں عورتوں کو بینظیر انکم سپو رٹ پروگرام سے پیسے وصول کر نے ، ڈیبٹ کا رڈ استعمال کرنے اور پیسوں کی گنتی کا طریقہ کا ر سکھا یا جائے گا، جس کیلئے با ضابطہ آگاہی مہم آج ( جمعہ ) سے شرو ع کی جائے گی ، اس کیلئے ملک بھر میں 55ہزار آگاہی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ، اس میں ان کو ان تمام حقوق سے آگاہی بھی دی جائے گی جو کہ ان کو دین اسلام دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پر وگرام سے ملک کی 5.54ملین خواتین کا نظام زندگی بہتر ہو ا ہے ، اس وقت عورتوں کو 4834روپے مل رہے ہیں جس میں مزید اضافہ کیا جائے گا ، بینظیر انکم سپورٹ پر وگرام کے جعلی پیغامات بھیجنے والوں کے نمبرز بلا ک کر وئیے گئے ہیں ،یہ تمام نمبرز جب سے ایف آئی اے کو دئیے گئے ہیں تب سے جعلی پیغامات بھیجنے والوں میں نمائیاں کمی آئی ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پر وگرام کا بجٹ 40ارب تھا جسے وزیر اعظم کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بڑھا کر 115ارب کر دیا گیا ہے ، نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹریشن پراجیکٹ پر کئی اضلاع میں تیزی سے کام جا ری ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سوشل سیکٹر میں بہت بڑی سرمایہ کا ری کی ہے ،یہی وجہ ہے کہ اس وقت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اپنی کا رکر دگی اور عام عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پو ری دنیا میں پا نچویں نمبر پر ہے جسے بہت جلد پہلے نمبر پر لے آئیں گے ، وسیلہ تعلیم منصوبہ کے تحت مائوں کو اپنے بچوں کو سکول بھیجنے کے اضافی پیسے بھی ملیں گے ، ہم نے گزشتہ سروے میں 7.7ملین لو گوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرا م کا حقدار قرار دیا آئندہ اس کی تعداد مزید بڑھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :