پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

جمعرات 9 فروری 2017 23:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، مشتاق احمد سکھیرا نی05 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق،ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی لاہور زاہد محمود کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور کی خالی آسامی پر،ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کواٹرز لاہور غلام مبشر میکن کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور کی خالی آسامی پر،ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن صدر لاہور عاطف نذیر کو ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کواٹرز لاہور ،ڈی ایس پی لیگل I- ،گوجرانوالہ سید محمود الحسن کو ڈی ایس پی لیگل I- ، منڈی بہائوالدین جبکہ ڈی ایس پی لیگل I- ، منڈی بہائوالدین افتخار احمد کو ڈی ایس پی لیگل I- ،گوجرانوالہ تعینات کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :