قلعہ گجر سنگھ پولیس کا چھاپہ جوئے کے دھندے میں ملوث 4افراد گرفتار

جمعرات 9 فروری 2017 23:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2017ء) قلعہ گجر سنگھ پولیس نے چھاپہ مار کر جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث 04افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی20ہزار سے زائد نقد ی اور جوئے میں استعمال ہونے والی چیزیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائم مقام ڈی آئی جی آپریشنززاہد محمود گوندل نے جوئے کے مکرہ دھندے کے خلاف کریک ڈائون کے حوالہ سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہر میں کریک ڈائون کا حکم دیا جس پر ایس پی سول لائنز علی رضا نے مختلف تھانوں کی ٹیمیں بنا کران جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایت کی ۔

ایس ایچ اوقلعہ گجر سنگھ رضوان لطیف نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان میںسلمان ،ماجد ،سلیمان اور منیب شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :