پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر22 ارب 3 کروڑ 13 لاکھ ڈالر ہوگئے

جمعرات 9 فروری 2017 23:53

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر22 ارب 3 کروڑ 13 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 3 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر22 ارب 3 کروڑ13 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 37 کروڑ60 لاکھ ڈالر کمی سی17 ارب 21 کروڑ 78 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کمی سے 4 ارب81کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی سطح پر رہے۔

متعلقہ عنوان :