کراچی ،جمعرات کو کھلنے والے سی این جی سٹیشن بند ہونے سے شہری مشکل میں پڑ گئے

دفاتر اور کام کاج پر جانے والے افراد گھنٹوں اسٹاپوں پر کھڑ رہے اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

جمعرات 9 فروری 2017 23:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2017ء) کراچی میں جمعرات کو کھلنے والے سی این جی سٹیشن بند ہونے سے شہری مشکل میں پڑ گئے ۔ دفاتر اور کام کاج پر جانے والے افراد گھنٹوں اسٹاپوں پر کھڑ رہے اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پہلے ہی بد حال ٹرانسپورٹ سے تنگ شہریوں کو اب سی این جی کا شیڈول بھی دکھ دینے لگا ۔ جمعرات کو کھلنے والے سی این جی سٹیشنز آج بند ہوئے تو کام کاج پر جانے والے افراد اور طلبہ رل گئے ۔ شہر بھر کے بس سٹاپس پر صبح سے ہی شہریوں کا رش لگ گیا ۔ لوگ گھنٹوں کھڑے رہے مگر بسیں نہ ملیں ۔ئی سدرن حکام کے مطابق گیس پریشر کم ہونے کے باعث شیڈول میں تبدیلی کی گئی تاہم جمعہ کو سی این جی سٹیشنز کھلے رہیں گے ۔#

متعلقہ عنوان :