سکردو ،ریکارڈ برفباری کے باعث متاثر بجلی کے نظام کو بحال کرنے میں دیگر علاقوں سے محکمہ برقیات شگر بازی لے گیا

جمعرات 9 فروری 2017 23:44

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) ریکارڈ برف باری کے باعث متاثر ہونے والے بجلی کے نظام کو بحال کرنے میں دیگر علاقوں سے محکمہ برقیات شگر بازی لے گیا ۔دن رات کے مسلسل کوششوں کے بعد شگر کے 70فیصد سے زائد علاقوں کو بجلی فراہم کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات شگر بجلی کے متاثرہ نظام کو بحال کرنے میں بازی لے گیا ہے محکمہ برقیات شگر کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شگر میں برف باری کے دوسرے روز ہی تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے بجلی کے نظام کو ٹھیک کرنے کے لئے نہ صرف عملے کو میدان میں اتارا گیا بلکہ افسران بھی موقع پر موجود رہے اس موقع پر ایگزیکٹیو انجینئر واٹر اینڈ پاور ضلع شگر محمد شاکر نے متاثر علاقوں کا دورہ بھی کیا اور انہوں نے فوری طور پر بجلی بحال کرنے کے لئے عملے کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

محکمہ برقیات کے ذرائع کے مطابق مسلسل کی جانے والی کوششوں کے بعد شگر ہیڈ کوارٹر سے ہو تک اور تسر سے ضل تک بجلی نظام کو عارضی طور پر بحال کردیا گیا ہے ۔ جبکہ شدید متاثر ہونے والے علاقوں میں بجلی بحال کرنے کے لئے کوشیشں جاری ہیں اور بہت جلد ان علاقوں کی بھی بجلی بحال کردی جائے گی ذ رائع کا کہنا ہے کہ اس وقت عارضی طور پر صارفین کو بجلی فراہم کردی گئی ہے اور بعد میں حکومت کی جانب سے فنڈ منظور ہونے کے بعد ٹوٹے ہوہے بجلی کے پول اور تاروں کو تبدل کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :