عدالت عالیہ سندھ نے شازیہ مری کی جعلی ڈگری کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعرات 9 فروری 2017 23:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) عدالت عالیہ سندھ نے پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،درخواست گزار نے شازیہ مری کی ڈگری کوچیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ شازیہ مری نے انتخابات 2002 میں جعلی ڈگری پر حصہ لیا تھا اور شازیہ عطا مری نے غلط بیانی کر کے شازیہ نامی لڑکی کے نام کی ڈگری جامعہ کراچی سے جاری کی تھی ،جس کے ثبوت دستاویزات کی شکل میں جمع کرادئیے گئے ہیں،درخواست گزار کے مطابق شازیہ مری نے جعلی نام سے شناختی کارڈ بھی بنارکھا ہے جو جعلسازی کے زمرے میں آتا ہے ،لہذا عدالت سے استدعا ہے شازیہ مری کو اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :