وزارت داخلہ نے الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کیلئے ایف آئی اے کو احکامات جاری کر دیئے

وفاقی تحقیقاتی ادارہ بانی ایم کیوایم کے ریڈ وارنٹ جاری کروانے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کے ہیڈ آفس کو خط لکھے گا

جمعرات 9 فروری 2017 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) وزارت داخلہ نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کیلئے ایف آئی اے کو احکامات جاری کر دیئے ، ایف آئی اے الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کروانے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کے ہیڈ آفس کو خط لکھے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی درخواست پر وزارت داخلہ نے الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی ہے اور ڈی جی ایف آئی اے کو وزارت داخلہ کی طرف سے خط لکھا گیا ہے جس میںا شتہاری ملزم الطاف حسین ولد نذیر حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لئے انٹرپول سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہا گیا ہے کہ الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کروا کر انٹرپول کے ذریعے ملزم کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ اسے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جا سکے ۔

(آچ)