کراچی ، گلشن اقبال میں مبینہ طور پر بس الٹنے پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لے لیا

جمعرات 9 فروری 2017 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق تھانہ عزیز بھٹی کی حدود گلشن اقبال میں مبینہ طور پر بس الٹ جانے کے حادثے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ بس حادثے کے کیس کی انکوائری کے سلسلے میں متعلقہ پولیس سے تما تر تعان یقینی بنایا جائے،تاکہ ٹریفک کے موٹروہیکل شعبے اور متعلقہ تھانہ کے باہم تعاون سے تمام تر تفتیش کو مؤثر بنایا جاسکے،انہوں نے بس حادثے کے حوالے سے ڈی آئی جی ایسٹ سے جامع انکوائری پر مشتمل تفصیلی رپورٹ بھی فوری طور پر طلب کرلی ہے۔