وزیر داخلہ کی سینیٹر مشاہد حسین سید کے گھر آمد، خوش دامن کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 9 فروری 2017 23:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2017ء) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سینیٹر مشاہد حسین کی خوشدامن کے انتقال پر اظہا ر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سینیٹر مشاہد حسین سید کے گھر گئے اور ان سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ وزیر داخلہ ڈاکٹر ظفر نیازی کی بیوہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ڈاکٹر ظفر نیازی کے بھی گھر گئے۔ وزیر داخلہ نے غم زدہ خاندانوں کیساتھ گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ڈاکٹر ظفر نیازی کا شمار مرحوم ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا اور ان کی پیپلز پارٹی کے ساتھ گہری وابستگی تھی۔

متعلقہ عنوان :