ایف سی نے خیبرایجنسی میں پانچ دہشتگردوں سمیت15مشتبہ افرادگرفتاکرلئے،اسلحہ وگولہ بارودبرآمد

جمعرات 9 فروری 2017 23:35

پشاور۔09 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) فرنٹٴیرکور نے خیبر ایجنسی کے علاقے شاکس کے مختلف مقامات پر دہشت گردوں ،اغوا کاروں ، منشیات کے سمگلروں ، بھتہ خوروں اور دوسرے جرائم پیشہ گروہوںکے خلاف سرچ اور کارڈن آپریشنز کیے۔

(جاری ہے)

ان آپریشنزکا مقصدخیبر ایجنسی ، پشاوراور مضافا تی علاقوں سے عسکریت پسندوںکا خاتمہ ، امن و امان کی بہتری اور ان علاقوں کو محفوظ بنانا ہے۔آپریشنز کے دوران شاکس اور گردونواح میں کرفیولگا یاگیا۔دو دنوں (09,08 فروری) کے دوران 05دہشت گردوں اور 15مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میںمحتلف اقسام کا اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :