پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پرموشن بورڈ کا اجلاس، 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

جمعرات 9 فروری 2017 23:33

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پرموشن بورڈ کا اجلاس، ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت بریگیڈیئر سے میجر جنرل ترقی کے لئے پرموشن بورڈ کا اجلاس جمعرات کو جی ایچ کیو میں منعقد ہوا جس میں 37 بریگیڈیئرز بشمول میڈیکل کور کے 7بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بریگیڈیئر نعمان زکریا، بریگیڈیئر کنور عدنان احمد خان، بریگیڈیئر سید عامر رضا، بریگیڈیئر طارق ضمیر، بریگیڈیئر طاہر گلزار ملک، بریگیڈیئر شاہد محمود، بریگیڈیئر محمد اصغر، بریگیڈیئر خالد سعید، بریگیڈیئر ایمن بلال صفدر، بریگیڈیئر سرفراز محمد، بریگیڈیئر رفیق الرحمن، بریگیڈئر انعام حیدر ملک، بریگیڈیئر سلمان فیاض غنی، بریگیڈیئر سرفراز علی، بریگیڈیئر محمد انیق الرحمن ملک، بریگیڈیئر محمد عاصم ملک، برگیڈیئر فیاض حسین شاہ، بریگیڈیئر شاہد نذیر، بریگیڈیئر ضیاء الرحمن، بریگیڈیئر زاہد محمود، بریگیڈیئر اظہر اقبال عباسی، بریگیڈیئر طارق محمود، بریگیڈیئر احسن گلریز، بریگیڈیئر شاہد امتیاز، بریگیڈیئر رضوان افضل، بریگیڈیئر عثمان الحق، بریگیڈیئر سید شہاب شاہد اور بریگیڈیئر نعمان احمد ہاشمی‘ آرمی میڈیکل کور کے بریگیڈیئر طاہر سردار، بریگیڈیئر مسز نگار جوہر، بریگیڈیئر عرفان شیخ، بریگیڈیئر لیاقت علی، بریگیڈیئر افتخار احمد، بریگیڈیئر عمران فضل، بریگیڈیئر طاہر اقبال، بریگیڈئر طارق محمود ستی اور بریگیڈیئر طاہر خادم کو میجر جنرلز کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی ہے ۔