انٹر نیشنل ڈونرز کی پولیو کے خاتمے میں پاکستان کی کامیابیوں کی تعریف

پولیو کو تاریخ کا حصہ بنانے میں پاکستان کیساتھ تعان جاری رکھیں گے،انٹر نیشنل ڈونرز پاکستان 2017ء تک ملک سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے، عائشہ رضا فاروق

جمعرات 9 فروری 2017 23:33

انٹر نیشنل ڈونرز کی پولیو کے خاتمے میں پاکستان کی کامیابیوں کی تعریف
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) انٹر نیشنل ڈونرز نے پولیو کے خاتمے میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ’’پولیو کو تاریخ کا حصہ‘‘ بنانے میں پاکستان کیساتھ تعان جاری رکھیں گے۔ اس عزم کا اظہار جمعرات کو یہاں پروگرام کے انٹر نیشنل ڈونرز کیساتھ اعلی سطح کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

جاپان،کینیڈا،جرمنی،آسٹریلیا،اٹلی،اسلامی ترقیاتی بنک،کے ایف ڈبلیو ترقیاتی بنک،جے آئی سی اے،یو ایس ایڈ،روٹری انٹرنیشنل،عالمی ادارہ برائے صحت،یونیسف اور بل ملنڈا گیٹ فاونڈیشن کے نمائندے اس موقع پر موجود تھے۔سینیٹر اور وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 2017 تک ملک سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال پاکستان میں پولیو کیسز کی سب سے کم تعداد ریکارڈ کی گئی۔ہمارے فرنٹ لائن ورکرز انتہائی تندہی اور جانفشانی سے کام میں مصروف ہیں اور رواں سال کے آخر تک ہدف کے حصول کیلئے پر عزم ہیں۔نیشنل کوارڈی نیٹر برائے ایمرجنسی سنٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے ڈونرز کو نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان 2016-17پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔پاکستان میںیونیسیف کی کنٹری نمائندہ انجیلا کیرنی،ڈبلیو ایچ او کے قائمقام نمائندہ ڈاکٹر آسائی اردیکانی،جے آئی سی اے کے نمائندے یوہی ایشی گورو پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بنک کے نمائندے انعام اللہ خان اور کنینڈا ہائی کمشن کے فرصت سیکرٹری کیرل لاردانوف نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :