پنجاب فوڈاتھارٹی کاچھاپہ،ملٹی نیشنل فاسٹ فوڈپوائنٹس،مرحباشہد،راجہ بیکری،اکبرسموسہ کوجرمانے

مرتضیٰ علی سالٹ فیکٹری کےآئیوڈین ٹیسٹ مثبت،سٹوریج کے لیےکیمیکل بیگزکے استعمال پرپروڈکشن بند کردی گئیں۔ترجمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 9 فروری 2017 20:27

پنجاب فوڈاتھارٹی کاچھاپہ،ملٹی نیشنل فاسٹ فوڈپوائنٹس،مرحباشہد،راجہ ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 فروری2017ء) : وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے شہر میں ناقص اشیاء خوردونوش فراہم کرنے والے والوں کے خلاف کاورائی کرتے ہوئے کوٹ لکھپت انڈسٹریل ایریا میں واقع مرحبا لیبارٹریز کو شہد نیلے کیمیکل والے ڈرمز میں سٹور کرنے ، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت اور اشیاء پر نامناسب لیبلنگ پر 10ہزار روپے جرمانہ اور 14دن کے اندر بہتری لانے کے احکامات جاری کیے۔

ٹرپل ایم فوڈزکو گندی اور چکنی دیواروں، کھانے پینے کی اشیاء کو براہ راست زمین پر رکھنے ، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت،ٹوٹے پھوٹے فرش اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

جیل روڈ پر کے ایف سی(KFC)کو فریزرز میں پانی جمع ہونے، ٹوٹے فریزرز، زخمی ملازمین اور خراب فلٹرز کی وجہ سے 25ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

مزید جیل روڈ پر میکڈونلڈز کو بہتری کے احکامات جاری کیے۔فتح شیر روڈ پر اکبر سموسہ پٹی یونٹ کو 10ہزار روپے ، فتح شیر روڈ پر مقبول بیکری کو انتہائی گندی مکسنگ مشینوں اور بیکری آئٹمز پر تاریخ اجراء اور تاریخ تنسیخ موجود نہ ہونے پر 15ہزار روپے اور کوٹلی پیر عبدالرحمن میں راجہ بیکری کو 8ہزار روپے جرمانہ اور درستگی کے لیے آخری وارننگ جاری کی۔

شاہدرہ میں مرتضیٰ علی سالٹ فیکٹری میں کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہ ہونے، موقع پرکیے گئے آئیوڈین ٹیسٹ مثبت ، نمک کی سٹوریج کے لیے کیمیکل والے بیگز کے استعمال پر پروڈکشن تادم اصلاح روک دی۔ فتح شیر روڈ پر واقع بسم اللہ ہوٹل،باؤ پان شاپ،لجپال ملک شاپ،عمر جنرل سٹور، عمیر جنرل سٹور،ماما نان شاپ اور ماما ہوٹل، اظہر جنرل سٹوراور ماشاء اللہ جنرل سٹور ، محمدی ملک شاپ ، لبھا کریانہ سٹور ، ماشاء اللہ پان شاپ،شہزاد کریانہ سٹور، فیض حسینی پان شاپ اور مدینہ مرغ چنے،ملتان روڈ پر لیکٹو فوڈزپرائیوٹ لیمیٹڈ(پروڈکشن یونٹ)،جوہر ٹاؤن میں واقع فریش ملک شاپ ،نوشاہی ویر پان شاپ ،میاں جی جنرل سٹور،بھٹی پان شاپ اورراجپوت سویٹس ،سوتر مل شاپ پر واقع الکرم ملک شاپ ،ملتانی ہوٹل ،میاں جنرل سٹوراور سٹوڈنٹ بریانی، لاہور میڈیکل ڈینٹل کالج کینٹین، فروٹ ویلی فریش جوس اینڈ شیکس اورقادری مرغ چنے اینڈ نان شاپ ، ٹاؤن شپ میں واقع عابد کوزی حلیم ، بسم اللہ سٹنڈرڈ نان شاپ کو 2017ء کا لائسنس بنوانے اور بہتری کے احکامات جاری کیے۔


متعلقہ عنوان :