وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کے بوسیدہ اوردریائوں و نہروں پر خطر ناک پلوں کی تفصیلات طلب کرلیں
ریلوے حکام ایسا فارمولا تیار کریںجس سے بڑے اورگنجان آبادشہروں میں نئے ریلوے پل بناکر انہیں ٹریفک کے بہائو کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے، ریلوے ٹریک اور پلوں کی انسپیکشن کرنے والے افسران سے اضافی ذمہ داریاں واپس لے کر مکینکل انسپکشن کا سسٹم اور ڈیوائسسز تیار کرنے کی ہدایت
جمعرات 9 فروری 2017 23:23
(جاری ہے)
انہوں نے ریلوے حکام کو نئے پلوں کی تعمیر کے لئے ایسا فارمولا بنانے کی ہدایت کی ہے جس میں بڑے اورگنجان آبادشہروں میں نئے ریلوے پل بناتے ہوئے انہیں ٹریفک کے بہائو کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے ۔
اجلاس میںوزیر ریلویز کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں 13ہزار 959ریلوے پلوں میں سے 3ہزار بند ہوچکے ہیں جبکہ 850نان آپریشنل ہیں۔مزید بتایا گیا کہ بیس برسوں کے درمیان 115پل نئے بنائے گئے تاہم اس وقت ریلوے ان ہزاروں پلوں کی بھی بہترین دیکھ بھال کر رہا ہے جو ایک سو سال سے بھی پرانے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ دریائوں پر موجود ریلوے کے پل دیکھ بھال کی وجہ سے محفوظ ہیں۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی کہ ریلوے ٹریک اور پلوں کی انسپکشن کے ذمہ دار افسران سے اضافی ذمہ داریاں واپس لی جائیں اور مکینکل انسپکشن کا سسٹم اور ڈیوائسز تیار کی جائیں تاکہ پلوں کی انسپکشن میں جدت لائی جاسکے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ریلوے ٹریک اور پلوں کی انسپکشن کے معیارکو بہتر بنانے کے لیے ایک برطانوی وفد کی معاونت سے ڈیجی ٹائزیشن کے پراجیکٹ کا پی سی ون تیار کیا جارہا ہے جس کے بعد پیپر ورک اور رجسٹرزکاروایتی استعمال ختم ہوجائے گا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز محمد جاوید انور ، مشیر ریلویز انجم پرویز ، چیف انجینئر اُپن لائن بشارت وحید اور دیگر حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.