ملائیشیا کا جہاز روہنگیا کیلئے امداد لے کر پہنچ گیا

ْجہاز پر میانمار میں مشکلات کی شکار مسلمان روہنگیا اقلیت کے لیے خوراک اور ادویات شامل ہیں

جمعرات 9 فروری 2017 23:21

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) ملائیشیا کا جہاز روہنگیا کے لیے امداد لے کر پہنچ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کا ایک بحری جہاز جو 2,300 ٹن امدادی اشیا لے کر ینگون پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

اس جہاز پر میانمار میں مشکلات کی شکار مسلمان روہنگیا اقلیت کے لیے خوراک اور ادویات شامل ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ میانمار کی فوج اس نسلی گروپ کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں، جنسی زیادتیوں اور دیگر جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ ملائیشیا کی طرف سے بھیجا جانے والا امدادی بحری جہاز فوڈ فلوٹیلا فار میانمار جمعرات نو فروری کو ینگون کی بندرگاہ پر پہنچا۔

متعلقہ عنوان :