ساہیوال کول پاو رپلانٹ دنیا بھر میں تیز رفتاری سے منصوبے مکمل ہونے کے تمام ریکارڈ توڑے گا،1320 میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ تیزرفتاری اور اعلیٰ معیار کا نیا شاہکار بنے گا، دنیا میں اتنی پیداواری گنجائش کا کوئی بھی بجلی کا منصوبہ اتنے کم عرصے میں مکمل نہیں ہوا، وزیراعظم کی قیادت میں محنت، امانت، دیانت، شفافیت اور جہد مسلسل کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سے گفتگو
جمعرات 9 فروری 2017 23:17
(جاری ہے)
اتنی گنجائش کے منصوبے اتنے کم عرصے میں چین میں بھی مکمل نہیں ہوئے۔ ساہیوال کول پاو رپلانٹ دنیا بھر میں تیز رفتاری سے منصوبے مکمل ہونے کے تمام ریکارڈ توڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں محنت، امانت، دیانت، شفافیت اور جہد مسلسل کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔چین پاکستان میں 52 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے اور چین کی پاکستان میں تاریخ ساز سرمایہ کاری وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ میں چین کے صدرشی جن پنگ ، وزیراعظم لی کی چیانگ اور چینی کمپنیوں کا بے حدممنون ہوں جو پاکستان کی تعمیر و ترقی کے خواب کو تعبیر دینے میں ہماری مدد کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہزاروں چینی انجینئرز اور ورکرز چین میں نئے سال کی آمد کے باوجود اپنی خوشیاں قربان کرکے پاکستانی عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔چینی انجینئرز اور ورکرز کا جذبہ لائق تحسین ہے۔ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سانگ تاجی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے وژن کے مطابق ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے بے پناہ سپورٹ فراہم کی ہے۔سی پیک کے بارے میں خصوصی ایلچی ظفرالدین محمو دبھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.