ایم کیو ایم کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری سہیل فاروق خان ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شامل

جمعرات 9 فروری 2017 22:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) ایم کیو ایم کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری سہیل فاروق خان،تحصیل چھوٹا لاہور ضلع صوابی کے صدرزرولی خان،جنرل کونسلر ظہیر خان نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو سے وطن کور اسلام آباد میں ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کافیصلہ کرتے ہوئے پارٹی قائد آفتاب احمد خان شیرپائو کی قیادت اور پالیسیوں پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہارکیااور کہا کہ یہ واحد قومی وطن پارٹی ہے جو ہر محاذ اور ہر فورم پر عوام کے بہبود،ترقی و خوشحالی کیلئے کردار ادا کر رہی ہے اور ان کے مشکلات کے خاتمے کیلئے نبردآزما ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علاقہ کے ممتاز سیاسی و سماجی رہنماء میر بشر خان بھی موجود تھے۔